دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ ،3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فیضان شریف)دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ ،3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مصطفی آباد میں للیانی ٹول پلازہ پر دھند کے باعث 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں3 افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ٹول پلازہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی،شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں،بھارتی آرمی چیف کے بیان نے ہلچل مچا دی