پی ٹی آئی کیلئے بہت کام کیا پھر جدا ہوئے،آج بھی وہی جذبہ ہے،جہانگیر ترین

Jan 14, 2024 | 19:52:PM
پی ٹی آئی کیلئے بہت کام کیا پھر جدا ہوئے،آج بھی وہی جذبہ ہے،جہانگیر ترین
کیپشن: جہانگیر ترین تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین لیگی رہنما بابر شاہ کے گھر پہنچ گئے،پی پی 216 سے لیگی رہنما سید بابر شاہ نے جہانگیر ترین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیر ترین کے نیچے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنا میری خوش نصیبی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابر شاہ اور انکی پوری ٹیم کا مشکور ہوں،آپ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا،مجھے بڑی خوشی ہے میں ملتان اپنے گھر آیا ہوں اور الیکشن لڑ رہا ہوں،ہمارا اولین مقصد ہے اس حلقے اور شہر کو پاکستان کا بہترین حلقہ اور شہر بنائیں گے،یہاں سے نکل کر صوبہ اور پھر پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ نے انتخابی نشانات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،وجہ کیا بنی؟
سربراہ آئی پی پی نے کہاکہ پی ٹی آئی کیلئے بہت کام کیا لیکن پھر جدا ہوئے،میرے اندر آج بھی وہی جذبہ ہے،ملک کی معیشت کو بہتراور مہنگائی کو کنٹرول کریں گے،ان کاکہناتھا کہ مہنگائی معاشرے کو خراب کر رہی ہے، معیشت بنیاد ہے ایک قوم کی،معیشت کو طاقتور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،معیشت کو بہتر کریں گے تو عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ان کاکہناتھا کہ اجتماعی بھلائی کا سوچیں گے تو اللہ تعالی بھی خوش ہو گا،اگر ملک تگڑا نہیں ہو گا تو ہم بھی تگڑے نہیں ہونگے،ان کاکہناتھا کہ جس کے ساتھ ایک بار کھڑا ہو جاؤں پھر ساتھ نہیں چھوڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی میں شامل ہونیوالے فیاض الحسن چوہان نے بڑی چال دی،پی ٹی آئی کیلئے جیتنا مشکل ہو گیا