خیبرپختونخوا پولیس نے دہشگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، ڈی ایس پی شہید

Jan 14, 2023 | 08:17:AM
خیبرپختونخوا پولیس نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ دہشگردوں کا تھانہ سربند پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حملے میں پشاور پولیس کے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پالیا
کیپشن: خیبرپختونخوا پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ دہشگردوں کا تھانہ سربند پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حملے میں پشاور پولیس کے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پالیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق آدھی رات کو تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، حملے میں دستی بم، اسنائپر رائفل، خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے حملے کو پسپا بنایا۔

ڈی ایس پی سردار حسین اور گن مین دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔