24کروڑ لوگوں کو حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی:وفاقی وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 24کروڑ لوگوں کو حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور میں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ بولے ڈویلپرز اور بینکرز کا مسئلہ ہے ، ریکوری کے مسائل ہیں،اس پر وزیراعظم چند دن میں خود بات کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تعمیراتی شعبے میں کام ہو رہا ہے،ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں،معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی،ڈیجیٹلائزیشن سے محصولات میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا سیمنٹ کی پیداوار یہاں بڑھ رہی ہے،کنسٹرکشن پر ٹیکس بڑھ رہا ہے،پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ 10ملین ڈالر آرہے ہیں،باقی پیسے ہنڈی حوالے سے باہر جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم