عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

Feb 14, 2026 | 12:33:PM
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کردی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  توشہ خانہ ٹو میرٹ اور طبی بنیاد پر سزا معطلی کا کیس بنتا ہے۔  بانی پی ٹی آئی اپنی دائیں آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، آنکھ کی بیماری کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی  ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔ بیماری کے نتیجے میں  دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد  رہ گئی ہے، اس بیماری کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے شامی وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی کی ملاقات

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آئندہ ہفتے مقرر کیے جائیں  گے،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مرض کے بعد جلد سماعت کی درخواست دائر کی  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی خاتون ہیں ان کو ایک سال سے ضمانت نہیں ملی ، ہم نے درخواست کی ہے کہ پیر کے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مقرر کریں ۔