سپریم کورٹ نے نابالع بچوں کے حوالے سے بڑافیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)سپریم کورٹ نے نابالع بچوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا۔
گھریلو متاثرہ نابالع بچہ جہاں رہائش پذیر ہو گا اس کے حصول یا خرچے کے لیے دعویٰ اسی ضلع کی فیملی عدالت میں دائر ہوگا۔
فیملی عدالت میں ایک کیس طلحہٰ بنام اریبہ میں یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا گیا جس میں خاتون اسلام آبادمیں رہائش پذیر ہے اور شوہر نے بچے کے حصول کے لیے لاہور کی فیملی عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔
وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیاکہ خاتون کو نابالع بچے لے کر آنے اور جانے میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا،عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول پیش کرتےہوے کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر اجازت شادی پرپہلی بیوی کو 10 لاکھ حق مہر دینے کا حکم
عدالت نے وسیم راجپوت ایڈووکیٹ کی طرف سے ججمنٹ پیش کرنےپردونوں فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے ستائیس فروری کو طلب کر لیا۔