دلہے کیلئے انوکھا تحفہ ، شادی یادگار بن گئی

Feb 14, 2023 | 18:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کھاریاں میں باراتیوں نے شادی کو یادگار بنانے کے لئے دلہے کو سٹیج سے بھی بڑا نوٹوں کا ہار پہنا دیا۔

شادی کا دن ہر کسی کے لئے یادگار ہوتا ہے، ہر کوئی مختلف عمل سے اسے مزید یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ نے شادیوں کے موقع پر نوٹوں کی برسات ہوتے تو بہت دیکھا ہوگا، لیکن حال ہی میں باراتیوں نے دلہے کی شادی کو  یادگار بنانے کیلئے سب سے الگ طریقہ اپنایا۔

دوستوں نے شادی پر  دلہے کو.8 فٹ چوڑے اور 10 فٹ لمبا ہار پہناکر شادی کی مبارکباد دی۔ممتاز شخصیت چوہدری ارشد محمود بہبلی کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پر دوستوں نے دولہے کو ہار پہنائے۔