صدر مملکت سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات,ڈاکٹر عارف علوی نے اہم مشورہ دے دیا

Feb 14, 2023 | 18:36:PM
صدر مملکت سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات,ڈاکٹر عارف علوی نے اہم مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے ملاقات کی ہے،  آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات  پر ہونے والی پیش رفت   پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا ،اور ساتھ ہی کہا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے، صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا ،  اس لیے پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلاتاخیر قانون بنایاجاسکے۔