جاپان میں 7 اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ، 100 سے زائد زخمی 

Feb 14, 2021 | 18:03:PM
جاپان میں 7 اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ، 100 سے زائد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جاپان میں 7 اعشاریہ3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں توہوکو کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 135 میل دور فوکوشیما تھا اور اس کی گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
زلزلے سے میاگی، فوکوشیما، ایباراکی، توگیگی، سیتااما اور چیبا میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے سونامی الرٹ جاری نہیں کیا تھا۔
زلزلے سے کئی شاہراہیں تباہ ہوگئیں جبکہ سینکڑوںعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور 9 لاکھ 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔