بجلی کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کیلئےکڑی شرائط عائد

Dec 14, 2025 | 12:29:PM
بجلی کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کیلئےکڑی شرائط عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء )لیسکونے صارفین کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے لئے کڑی شرائط عائد کر دیں۔
لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈیفیکٹو کوڈ کیساتھ ساتھ میٹر کی لیبارٹری رپورٹ بھی حاصل کرنے کی شرط عائد کر دی۔
ڈیفیکٹو کوڈ لگانے اور خراب میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے،لیسکو میں ایم اینڈ ٹی رپورٹ کی روشنی میں میٹر کو چیک کیا جائیگا اوراس رپورٹ کی روشنی میں صارفین کے ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایل پی جی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری کر لی
لیبارٹری میں خراب ہونیوالے میٹرز کی ڈاؤن لوڈ رپورٹ وصول کی جائیگی،رپورٹ کی روشنی میں ملنے والے یونٹس پر صارفین کو بلوں میں ڈیبٹ کریڈٹ کیا جا سکے گا۔