اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی

Dec 14, 2025 | 08:58:AM
اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینےکی منظوری دی۔

اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔

 اسرائیل کے سب سے بڑے حمایتی امریکا سمیت عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے قبضہ گیری کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے افسوسنا ک خبر ، صف ماتم بچھ گئی

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین کی تباہی قرار دے دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔