پاکستان ائیر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی

Dec 14, 2023 | 22:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز، پاکستان ائیر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی۔

ہماری بَری، بحری اور فضائی افواج نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا ہمیشہ نام روشن کیا ہے، پاکستان ائیر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی، آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اور غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ  نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں تربیت کے دوران تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں، آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں فوجی مشقوں اور تعلیمی میدان میں مسلسل بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو ان کی بہترین کارکردگی  اور غیر متزلزل عزم و حوصلے کے صلے میں اعزازی شمشیر سے نوازا، ہماری افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت کامیابی کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔