عائشہ اکرم سے متعلق تشویشناک خبر ۔

Dec 14, 2021 | 15:18:PM
گریٹر اقبال پارک، وا قعہ ، کی، متاثرہ عائشہ اکرم
کیپشن: گریٹر اقبال پارک وا قعہ  کی متاثرہ عائشہ اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گریٹر اقبال پارک وا قعہ  کی متاثرہ عائشہ اکرم سے متعلق تشویشناک خبر ، ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں، فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رخصتی سے چندلمحے قبل دلہن کی موت،وجہ جان کرآپ کو بھی افسوس ہوگا

تفصیلات کے مطابق عینی شا ہدین کا کہنا ہے کہ  شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی   جس میں ناکا می کے بعد ایک  تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ان کو  ٹکر مار دی۔ مشکوک حادثے میں ٹک ٹاکر کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکو قتل کرکے لاش کےساتھ گھنائونا اقدام کر نے والی خاتون کس نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات