رخصتی سے چندلمحے قبل دلہن کی موت،وجہ جان کرآپ کو بھی افسوس ہوگا

Dec 14, 2021 | 14:11:PM
رخصتی،دلہن،موت،انکشاف
کیپشن: دلہن کی موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  مشرقی روایات میں دلہن کا رخصتی کے وقت رونا ایک عا م سی بات ہے لیکن  بھارتی ریاست اوڈیشہ میں دلہن اپنی رخصتی کے وقت اتنا روئی کہ اس کو دل کا دورہ پڑا اور رخصتی ہونے سے چندلمحے قبل ہی موت کے منہ میں جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکو قتل کرکے لاش کےساتھ گھنائونا اقدام کر نے والی خاتون کس نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات

تفصیلات کے مطابق شادی میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جب رخصتی کا وقت آیا تو دلہن رو رو کر بے ہوش ہو گئی جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔ 

جس کے بعد شا دی والے گھر میں لوگ مبارکباد کی جگہ افسوس کا اظہار کرنے آنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا اور موت کو روکنے کے لیے ویکیسن تیار۔۔