بڑھاپا اور موت کو روکنے کے لیے ویکیسن تیار۔۔

Dec 14, 2021 | 13:47:PM
سائنسدانوں کا بڑا کا رنامہجاپان،ویکسین
کیپشن: سائنسدانوں کا بڑا کا رنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)  جاپانی سائنسدانوں کا بڑا کا رنامہ۔دعویٰ کیا ہےکہ آب حیات جیسی ویکسین تیار کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق جاپانی میڈیا کی رپو رٹ میں کہاگیا ہےکہ تحقیق میں شامل معروف  پروفیسر تورو منا مینو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ویکسین نے چوہوں میں کامیابی کے ساتھ زومبی اور اعصابی کھنچاؤ پیدا کرنے والے سیلز کو ختم کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ   "ہم اس بات کی امید رکھ سکتے ہیں کہ یہ ویکسین انسانوں میں شوگر اور بڑھاپے جیسی بیماریوں کے خلاف استعمال کی جاسکتی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا
اس تحقیق کے نتائج  ریسرچ جرنل نیچر ایجنگ میں شائع کیے گئے ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ  زومبی سیلز جسم کے وہ خلیات ہوتے ہیں جو تقسیم نہیں ہوتے اور نہ ہی مرتے ہیں بلکہ ایسے کیمیکلز چھوڑتے ہیں جو صحت مند خلیات کی موت کا باعث بنتے ہیں۔

محققین نے  ویکسین تیار کرکے اعصابی کھنچاؤ میں مبتلا چوہوں کو لگائی تو نہ صرف زومبی سیلز کا خاتمہ ہوگیا بلکہ  متاثرہ حصے بھی ٹھیک ہوگئے۔  جب یہی ویکسین بوڑھے چوہوں کو لگائی گئی  تو ان میں دیگر چوہوں کی نسبت بڑھاپے کا عمل سست ہوگیا۔اور ان میں چستی اور پھر تی جوان چوہوں جیسی تھی جس کو بڑی کامیا بی قرا ر دیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق۔۔250نئے کیسز ریکا رڈ