نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہوگا

Dec 14, 2021 | 14:47:PM
 ڈاکٹر یاسمین راشد ،وزیر صحت
کیپشن: ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہوگا، اس مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا اور موت کو روکنے کے لیے ویکیسن تیار۔۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ اس بیماری سے متعلق شعور پیدا کرنے کی وجہ سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔ پونے تین لاکھ لوگوں کی سکریننگ کی گئی ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ بنانے جا رہے ہیں ۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں،لاہور سے اس کا آغاز ہو رہا ہے، جنوری سے مارچ تک ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے سر والے بچے کی جینز پر تحقیق کرکے موروثی بیماری کے اسباب کو سامنے لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق۔۔250نئے کیسز ریکا رڈ