ایل پی ایل ،فا ئنل میں آفریدی ،شعیب ملک کی ٹیموں میں معرکہ ہو گا

Dec 14, 2020 | 22:50:PM
ایل پی ایل ،فا ئنل میں آفریدی ،شعیب ملک کی ٹیموں میں معرکہ ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شعیب ملک کی ٹیم نے لنکا پریمیئرلیگ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،جافنا سٹالینز نے دھمبولا وائی کنگ کو37رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم کا مقابلہ شاہدآفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق جافنا اسٹالینزنے دھمبولا وائی کنگ کو جیت کے لئے 166رنز کا ہدف دیا تھا،تاہم دھمبولا وائی کنگ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم مقررہ 20اوورز کھیلنے سے قبل 128رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔دھمبولا وائی کنگ کی جانب سے اوپل تھرنگا 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔قبل ازین جافنا اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے تھے۔جافنا اسٹالینز کی جانب سے جانس چارلز نے 56گیندوں پر 1چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے 76جبکہ اوشکا فرنینڈو نے 39رنز بنائے جبکہ شعیب ملک صرف 1رنز بناسکے۔دھمبولا وائی کنگ کی جانب سے پشپاکمارا نے 2جبکہ پاکستان آل راونڈرانور علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔