محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

Aug 14, 2026 | 20:36:PM
محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ کا انتقال 8 اگست کو ہوا تھا، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی عدالت نے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون روک دیا