ریاض: 13 ممالک کی میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

Aug 14, 2026 | 09:42:AM
ریاض: 13 ممالک کی میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا گیا، جدہ میں اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں 39 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق میری ٹائم ڈیفنس الائنس کی کمان سعودی عرب سے مقرر کی جائے گی، جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتحاد کے قیام کا مقصد بحری سلامتی کو یقینی بنانا اور عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اب کیاکرنے جا رہے ہیں؟بڑا اعلان سامنے آگیا

جدہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل اور بحری سلامتی سے متعلق تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔