ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔
7 اگست کو طے پائے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ترک وزارت دفاع نے کہا کہ فاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، دفاعی صنعتی تعاون بڑھایا جائے گا اور سینئر وزرا پرمشتمل گروپ بنے گا۔
ترک وزارت دفاع نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہمیشہ زندہ باد، قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں، محسن نقوی
اس کے علاوہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی میکانزم پلان قائم کیا جائے گا جس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے، تینوں ممالک اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہوں گے۔