پنجاب  انڈسٹریل  اسٹیٹس  ڈویلپمنٹ  اینڈ  مینجمنٹ  کمپنی  کے  زیر  انتظام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا

Aug 14, 2025 | 16:38:PM
 پنجاب  انڈسٹریل  اسٹیٹس  ڈویلپمنٹ  اینڈ  مینجمنٹ  کمپنی  کے  زیر  انتظام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب  انڈسٹریل  اسٹیٹس  ڈویلپمنٹ  اینڈ  مینجمنٹ  کمپنی  کے  زیر  انتظام  قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

چیئرمین پیڈمک نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

چیئرمین پیڈمک جاویداقبال کی زیر قیادت یوم آزادی کی تقریبات میں صدر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نعمان کبیر، صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد احمد، ڈائریکٹر پیڈمک شہزاد اعظم خان، چیئرمین پی سی ایم اے ہارون علی خان سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ آج کا دن صرف جشن منانے کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاددلاتا ہے کہ جن کی وجہ سے ہمیں یہ آزادی نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے عین مطابق خود کو ڈھالیں گے۔