خیبر پختونخوا :دہشتگردوں کے پولیس پر بیک وقت 6حملے ، 5 اہلکار شہید ، 5 زخمی

Aug 14, 2025 | 09:29:AM
خیبر پختونخوا :دہشتگردوں کے پولیس پر بیک وقت 6حملے ، 5 اہلکار شہید ، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا میں پولیس پر 6 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  شدت پسندوں نے بیک وقت حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے جہاں پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپر دیر میں پولیس موبائل،لوئر دیر میں پولیس چوکی، پشاور میں پولیس تھانا حسن خیل اور 2 پولیس چوکیوں پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے جنہیں پولیس جوانوں نے پسپا کر دیے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے میں واقع تھانا حسن خیل پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ اپر دیر میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جن میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم2026: وزارت مذہبی امور کو 95 ہزارسے زائد درخواستیں موصول

اسی طرح لوئر دیر کے علاقہ لاجبوک میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔ 

بنوں میں مزنگ پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جنہیں جوابی کارروائی کے دوران پسپا کیا گیا۔ 

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق پولیس نے جوانمردی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حملہ اوروں کو بھاگنے پر مجبور کیا

دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، تمام حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، انٹیلی جنس ادارے بھی متحرک ہو چکے ہیں، اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔