پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

Aug 14, 2021 | 22:06:PM
 پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ جب اوپر والا دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔اس واقعہ میں ایک سبق اور بھی ہے کہ انسان کو کبھی بھی کسی بھی حالت میں نا امید نہیں ہو نا چا ہئے۔ جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کروائی۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھا رتی اداکا رہ کی نا منا سب ویڈیو ۔۔ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل

تفصیلات کے مطابق اس  شخص نے بتایا کہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چکپے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے۔پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا۔ 

جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسہ اسی کا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بے با ک ادا کا رہ رادھیکا نے ٹو یٹر پر متنازعہ تصاویر شیئر کر دیں