شادی کے بعد ملاقاتیں بند۔۔دوست  نے دوست سے ایسا بدلہ لیا کہ جان کرسب دنگ رہ گئے

Aug 14, 2021 | 11:16:AM
شادی کے بعد ملاقاتیں بند۔۔دوست  نے دوست سے ایسا بدلہ لیا کہ جان کرسب دنگ رہ گئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساہیوال میں شادی کے بعد وقت نہ دینے پر نوجوان نے اپنے دوست کو ابدی نیند سلادیا۔ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد شاہد اور شہزاد فرید کے درمیان گہری دوستی تھی، کچھ عرصہ پہلے محمد شاہد کی شادی ہوگئی اور اس نے شہزاد فرید کو ٹائم دینا کم کردیا جس کا اسے رنج تھا۔ملزم شہزاد فرید بہانے سے محمد شاہد کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے اپنے تحائف وغیرہ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اسی بات پر دونوں میں تنازع ہوگیا جس پر شہزاد فرید نے فائرنگ کرکے شاہد کو موت کے گھاٹ اتادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد فرید اپنے دوست کو پہلے ہی قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا تھا اس لئے اس نے اپنی موٹرسائیکل کی بجائے مقتول شاہد کی موٹرسائیکل استعمال کی اور اپنے ساتھ اسلحہ پہلے سے ہی رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیااور کارروائی شروع کردی۔ 

یہ بھی پڑھیںدوست نے دوست کی جان لے لی۔آخر ہوا کیا تھا جانیے!