بلوچستان کی سابق ایم این اے روبینہ عرفان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Apr 14, 2026 | 22:48:PM
بلوچستان کی سابق ایم این اے روبینہ عرفان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: روبینہ عرفان کا فریال تالپور کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)بلوچستان کی سابق ایم این اے روبینہ عرفان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سابق وزیر مملکت  روبینہ عرفان نے ملاقات  کی۔فریال تالپور سے ملاقات میں  قلات بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سابق ایم این اے  روبینہ عرفان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کیا۔فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان کے خاوند پرنس آغا عرفان کریم بھی ہمراہ  تھے۔

فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر  اعتماد کا اظہار کیا۔

فریال تالپور  نے سابق وزیر مملکت روبینہ عرفان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔پی پی پی بلوچستان کے صدر  سردار محمد عمر گرگیج  بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور قطر کے درمیان اتفاق ہو گیا