پاکستان اور قطر کے مابین تعلیمی اور فنی تربیت بڑھانے پر اتفاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان اور قطر کے مابین تعلیمی اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، وزیر مملکت وجیہہ قمر کی قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر سے سفارت خانے میں اہم ملاقات ہوئی ہےجس کے دوران ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن میں شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگراموں کو وسعت دی جائے گی، پاکستانی نوجوانوں کے لیے سکالرشپس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی غورکیا گیا ہے ۔
نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید ہنر سکھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ، ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں کے مابین روابط اور استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی