کراچی: 29 ارب 69 کروڑ ایرانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،9ملزمان گرفتار

Apr 14, 2026 | 22:13:PM
کراچی: 29 ارب 69 کروڑ ایرانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،9ملزمان گرفتار
کیپشن: گرفتار ملزمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شایان علی)کراچی میں 29 ارب 69 کروڑ ایرانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بین الصوبائی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کیماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی  کی۔موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کامیاب کارروائی کی۔

ایرانی کرنسی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب نیٹ ورک کے 9 ارکان (6 مرد اور 3 عورتیں) کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان دو کاروں (کار نمبری AZC-922 اور AYC-169) میں سوار ہو کر بلوچستان سے کراچی پہنچے تھے۔ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 236 عدد بنڈل ایرانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔برآمدہ ایرانی کرنسی میں 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال شامل ہیں۔

حراست میں لئے گئے ملزمان کی شناخت محمد اصغر،عبدالغفار،بی بی سہارا،گل سیما،بی بی افسانہ،تاج محمد،محمد نسیم،نعمت اللہ اورانار گل کے ناموں سے ہوئی۔حراست میں لئے گئے ملزمان، گاڑیوں و برآمدہ کرنسی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد FIA کے حوالے کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے ایس ایچ او موچکو اور کارروائی میں شامل ٹیم کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ (CC-III) کے اجراء کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کی تصدیق، کیا امریکی صدر خود پاکستان آئینگے؟بڑی خبر آگئی