پی ٹی سی ایل کے زیرِ استعمال سب میرین کیبل میں خرابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پی ٹی سی ایل کے زیرِ استعمال سب میرین کیبل میں خرابی ہو گئی۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کاکہنا ہے کہ مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کی جانب سے مرمتی کام 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سستی کا سامنا ہوسکتا ہے۔شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عارضی پریشانی پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں ۔سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر پوپ لیو کا جواب بھی آ گیا