کراچی کو پانی کی فراہمی ایک بار پھر معطل

Apr 14, 2024 | 08:45:AM
کراچی کو پانی کی فراہمی ایک بار پھر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شہر قائد میں پانی کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے فوری سپلائی ممکن نہیں۔

اس حوالے سے اےر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث66انچ ایم ایس کی رائزنگ مین لائن شدید متاثر ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی واٹرکارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، سی او او واٹرکارپوریشن نے احکامات جاری کیے کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔

اس موقع پر چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے آگاہ کیا کہ لائن کی مرمت کا کام اگلے72گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

چیف انجینئر کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، لائن متاثرہونے سےضلع غربی اور وسطی کے کچھ علاقے متاثرہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور اور کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی واٹر بورڈ حکام نے متعلقہ شہریوں سے درخواست کی ہے پانی کا استعمال انتہائی احتیاط سے کریں