معروف پاکستانی اداکار سمیع خان کورونا میں مبتلا 

Apr 14, 2021 | 13:10:PM
معروف پاکستانی اداکار سمیع خان کورونا میں مبتلا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار سمیع خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے،سمیع خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

  تفصیلات کے مطابق اداکار نے گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی جس میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا۔سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے  جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ۔۔ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا