حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ۔۔ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا 

Apr 09, 2021 | 19:48:PM
حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ۔۔ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدر سلطان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث فلم ”گوگا لاہوریا “کی عکسبندی کا سپیل منسوخ کردیا گیا،دوست احباب اور پرستاروں سے جلد صحتیابی کےلئے دعاﺅں کی اپیل ۔

 تفصیلات کے مطابق ناموراداکارسلطان راہی کے بیٹے اداکار حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ،ڈاکٹرز کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ حیدر سلطان کاشدید بخار کے ساتھ گلہ خراب ہوگیا جس پر انہوںنے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے بعد تجویز کرنے پر اپنا کرونا ٹیسٹ کر الیا ہے ۔
 اداکار حیدر سلطان نے احتیاط کے طو رپر خود کو گھر میں قرنطینہ بھی کر لیا ہے ۔ حیدر سلطان کے قرنطینہ میں جانے کی وجہ سے فلم ”گوگا لاہوریا “کی عکسبندی کا سپیل منسوخ کردیا گیا۔حیدر سلطان نے اپنے دوست احباب اور پرستاروں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :آئین سے غداری کی اگلے جہاں بھی سزاملے گی۔۔۔جسٹس فائز عیسیٰ کا دھماکے دار خطاب