نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

Sep 13, 2025 | 22:35:PM
 نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) نیپال میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا،  نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔ اور فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔

عوام کے پرتشدد مظاہروں میں سابق وزرا کے گھر اور اہم عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، نیپال کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔ اور ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت