سعودی عرب کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)سعودی عرب نے شمال مغربی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ سعودی عرب کی جانب سے شمال مغربی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے پر مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ،سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا