روس نے یوکرین سے امن مذاکرات معطل کر دیئے، فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

Sep 13, 2025 | 09:05:AM
روس نے یوکرین سے امن مذاکرات معطل کر دیئے، فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کریملن کے مطابق یورپی ممالک امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں روس بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن یورپی ممالک رکاوٹ ہیں، رابطے مذاکرات کیلئے چینلز موجود ہیں لیکن فی الحال وقفہ ہے۔

روس اور بیلاروس نے بڑی فوجی مشقیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، روس اور بیلاروس کی فوجی مشقوں نے نیٹو کے مشرقی حصے میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد کمانڈرز کی مہارت اور فوجی تعاون بڑھانا ہے پولینڈ کی سرحد کے قریب مشقیں کسی ملک کےخلاف نہیں ہیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے بیلاروس کے ساتھ سرحدی راستے بند کر دیئے ہیں۔

گزشتہ روز پولینڈ کی فضائیہ نے متعدد ڈرونز مار گرائے جنہیں روسی ڈرونز قرار دیا گیا تھا۔

وارسا حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے نیٹو کے رکن ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے بیٹوں نے بڑا قدم اٹھا لیا، سیاسی حلقوں میں ہلچل 

دوسری جانب روس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرونز یوکرین سے آئے تھے۔

چیک ریپبلک نے پولینڈ کو ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے میں مدد دینے کیلیے خصوصی ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔