اداروں کیخلاف بیانات رکوانے کیلئے درخواست دائر

Sep 13, 2022 | 20:53:PM
سپریم کورٹ ، بڑی خبر
کیپشن: سپریم کورٹ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکوانے کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت سے وفاقی حکومت کو توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکنے کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ تیار کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں پیمرا، الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے
سپریم کورٹ میں اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکوانے کیلئے مشترکہ درخواست مختلف شہروں کے چھ شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں ہے تاہم آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے پر کچھ قدغنیں بھی ہیں. وفاقی حکومت کو توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکنے کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا جائے. کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل کرکے اداروں کی تضحیک، سرکاری ملازمین کی تضحیک،سرکاری حکام سرکاری ملازمین کی تضحیک کا سلسلہ روکا جائے۔
 عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو موجودہ اظہار رائے کے قوانین پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا جائے، فریقین کو آرٹیکل 19 پر من و عن عمل در آمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:چار افرادکےقتل میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل