لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج ، شدید نعرے بازی

Sep 13, 2022 | 18:01:PM
مسافروں کا احتجاج
کیپشن: مسافروں کا احتجاج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ایئر پورٹ پر بلیو ایئر کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ایئر پورٹ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی جانیوالی ایئر بلیو کی فلائٹ پی اے 410منسو خ کی گئی تو مسافروں نے ایئر پورٹ پر شدید احتجاج شروع کردیا ۔مسافروں کے مطابق دبئی کیلئے فلائٹ سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہونی تھی بورڈنگ ہوگئی اور سامان بک کرادیا گیا تو فلائٹ منسوخ کردی گئی ۔مسافروں کو ساڑھے چھ بجے دوسری پرواز پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا دوبارہ پرواز کا وقت دیکر پھر فلائٹ منسوخ کردی گئی ۔مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ایئر پورٹ کا عملہ تعاون کرنے کو تیار نہیں ،اب رات ساڑھے بارہ بجے پرواز کی روانگی کا وعدہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے خوشخبری،فری آن لائن ایجوکیشن کا آغاز کردیاگیا