عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی: مسلم لیگ (ن) کا میگزین ہورائزن بند ہوگیا

Sep 13, 2022 | 14:15:PM
لیگی رہنماؤں کی عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی کے باعث مسلم لیگ ن کا میگزین ہورائزن (Horizon) بند ہو گیا
کیپشن: مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لیگی رہنماؤں کی عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی کے باعث مسلم لیگ ن کا میگزین ہورائزن (Horizon) بند ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کاعملی فارمولا پیش کیا: فواد چودھری

ستمبر 2020 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے میگزین شائع ہونا شروع ہوا تھا۔ میگزین مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے شروع کیا تھا۔ میگزین میں مسلم لیگ ن کی پارٹی پالیسی بارے کارکنوں کو آگاہ کیا جاتا تھا۔

 میگزین میں پارٹی قائدین کو لیگی کارکنوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاتا تھا۔ ہورائزن میگزین میں محمد زبیر سمیت مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنماؤں نے بھی آرٹیکلز تحریر کئے تھے۔ مسلم لیگ ن کا میگزین صرف چند مہینے ہی چھپ سکا تھا۔