پلیئر آف دی منتھ: پاکستانی نے تاریخ رقم کردی

Sep 13, 2022 | 13:21:PM
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
کیپشن: سکندر رضا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سکندر رضا زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں جن کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ملا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس، نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر اور زمبابوے کے سکندر رضا شامل تھے۔ یاد رہے کہ سکند ر رضا نے حال میں بنگلادیش اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل پر نجم سیٹھی کا دلچسپ تبصرہ