منال خان کو کتنا حق مہر دیا گیا؟منہ دکھائی میں کیا مِلا۔جانیے

Sep 13, 2021 | 13:21:PM
منال خان کو کتنا حق مہر دیا گیا؟منہ دکھائی میں کیا مِلا۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں نکاح کے لمحات بھی شامل ہیں۔10 ستمبر کو اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان کو منہ دکھائی میں ڈائمنڈ کا سیٹ مِل گیا جبکہ دو لاکھ روپے سکہ رائج الوقت بطور حق مہر  طے پایا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت منال خان کے حق مہر کی بازگشت سنائی دے رہے ہیں کہ انہیں کتنا حق مہر دیا گیا ، ویڈیو میں نکاح کے وقت مولوی صاحب کو دو لاکھ روپے سکہ رائج الوقت بطور حق مہر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے  سوشل میڈیا پر منال اور احسن کی شادی کے عالیشان وینیو سے لے کر ہر لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز سے مداح خوب محظوظ ہوئے ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اداکارہ نے سِلور رنگ کا خوبصورت لانگ گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر احسن محسن نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  دل کرتا تھا اپنی زندگی ختم کر لوں۔۔دپیکا پڈوکون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا