جنوبی افریقی ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے:نعمان علی

Oct 13, 2025 | 18:35:PM
جنوبی افریقی ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے:نعمان علی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )پاکستانی ٹیم کے سپن بائولر نعمان علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نعمان علی میں اور ساجد خان پئیر بن کر باؤلنگ کرتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے اچھا سکور کیا ہے، کوشش ہوگی کہ کم سے کم رنز پر جنوبی افریقا کو آؤٹ کریں۔ 

نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سو سے زائد رنز کی برتری حاصل کریں تاکہ چوتھی اننگز میں جنوبی افریقا کو اچھا ٹارگٹ دے سکیں 

یہ بھی پڑھیں :ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے:میتھو سامے