وزیراعظم نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا،مولانا فضل الرحمان

Oct 13, 2021 | 23:00:PM
مولانا فضل الرحمان ،عمران خان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان ،فائل فوٹو

 (24نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا  کہ لیفٹیننٹ جنرل، آرمی چیف کے حکم کا پابند ہے، وزیراعظم غلط چیز پر جاہلانہ انداز میں کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ملک کے منظم ادارے کو جو نقصان ان چند دنوں میں وزیراعظم نے پہنچایا ہے، پاکستان کے دشمن بھی اس ادارے کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے، موجودہ حکمران پاکستان کو ڈبونے آئے ہیں، ہر ادارے کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے ۔انہوں  نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یقیناً ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور ڈاکٹر صاحب ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنا مشن پورا کرکے دنیا سے گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کو بہت کچھ دیا ہے، اللہ رب العزت ان کی خدمات کو اپنے دربار میں قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فوج ایک واحد منظم ادارہ ہے جو عوام کی آخری امید ہوا کرتی ہے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ صورتحال بہتر ہو جائے اور ملک بہتری کی طرف جائے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ ایک لیفٹیننٹ جنرل کے بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرر کا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسے وہ ہر چیز پر جاہلانہ انداز میں اڑ جاتے ہیں ، بالکل اسی طرح یہاں بھی ان کا انداز بالکل ان پڑھ لوگوں کا ہے، اس میں کوئی معقولیت نہیں ہے، لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہے اور اس کی خدمات کا تعین انہوں نے ہی کرنا ہوتا ہے، فوج کے دائرہ کار میں وزیر اعظم کی اس حد تک مداخلت کہ ملک کا نظام ہی جام ہو جائے، مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو شخص اس ملک میں یونٹی آف کمانڈ کا ذمے دار ہے، اس نے کمان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقل موقف ہے کہ آئین نے جس کا جو دائرہ اختیار متعین کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مومل شیخ نے ''نئی لک '' میں تصاویر شیئر کردیں