امریکا سے اب پہلے جیسے تعلقات شاید نہ ہوسکیں، پاکستانی سفیر

Oct 13, 2021 | 19:10:PM
ڈاکٹر اسد مجید،پاک امریکا تعلقات
کیپشن: ڈاکٹر اسد مجید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ اب شاید ہمارے امریکا سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکا اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:فٹ بال ورلڈ کپ :رونالڈو کی ہیٹ ٹرک