بیمار شوہر نے عیادت کیلئے آنیوالی بیوی کو طلاق دیدی

Oct 13, 2021 | 16:16:PM
شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی
کیپشن: فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں شوہر کی عیادت کے لئے ہسپتال آنیوالی بیوی کو شوہر نے اچانک طلاق دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے تیسری شادی کے وقت بیوی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اس شادی کو راز رکھے گی اور اس شخص کے گھر میں کسی کو پتا نہیں چلنے دی گی کہ وہ اس کی منکوحہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری نے یہ شرط اس لیے رکھی تھی کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ بیمار ہوگیا اور اسے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا،مذکورہ شخص کی بیوی شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر ہسپتال پہنچی لیکن شوہر کا ردعمل دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

ہسپتال پہنچنے پر شوہر کی پہلی دو بیویاں وہاں موجود تھیں جو تیسری اہلیہ کو دیکھ کر غصے میں آگئیں تاہم بیویوں کے کہنے اور راز کو راز نہ رکھنے کے وعدے پر قائم نہ رہنے کے باعث شوہر نے تیسری بیوی کو فوری طور پر طلاق دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں:      رحیم یار خان :9 افراد کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی