اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Nov 13, 2025 | 18:57:PM
 اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ملک بھر کی سیوریج کے 127 میں سے 47 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نمونے ماحولیاتی نگرانی کے نظام کے تحت 87 اضلاع سے جمع کئے گئے، قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی نمونوں کی جانچ کی گئی، پولیو کے 127 ماحولیاتی نمونوں میں سے 77 منفی، 47 مثبت رپورٹ  ہوئے ہیں،پولیو کے 3 ماحولیاتی نمونوں کا قومی ادارہ صحت میں تجزیہ جاری ہے،اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ، بلوچستان میں 19 منفی اور 4 مثبت نمونے سامنے آئے، خیبر پختونخوا میں 10 مثبت، 23 منفی، ایک زیرِ تجزیہ نمونہ رپورٹ ہوا ہے، پنجاب میں 11 مثبت اور 20 منفی نمونے ریکارڈ کیے گئے،  سندھ میں 21 مثبت، 7 منفی اور ایک زیرِ تجزیہ نمونہ رپورٹ ہوا ہے،آزاد جموں و کشمیر کے تینوں نمونے منفی قرار، گلگت بلتستان میں ایک منفی، ایک نمونہ زیرِ تجزیہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگر میں وہ کروں جو یہ چاہتے ہیں تو اسکا اتنا ڈیمیج  ہوگا سوچ بھی نہیں سکتے، سہیل آفریدی کا انتباہ