پاکستان آرمی ، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی سے منظور

Nov 13, 2025 | 18:47:PM
پاکستان آرمی ، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی سے منظورکرلی گئیں۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظورکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ ہوا، سردار ایاز صادق نے سری لنکا کی ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سری لنکا کے صدر، کرکٹ ٹیم، کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میں خود ہسپتال گیا اور زخمی وکلاء کی عیادت کی ،ان کاکہناتھا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کل تاریخی ساز آئینی ترمیم پاس کی گئی سارے ایوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم نے سب کو مبارک باد دی ۔

اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ آئینی عدالت قائم ہو گئی ہے،243 میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں،ان کاکہناتھا کہ عہدوں پر تعیناتیاں ہونی ہیں اس حوالے سے تین قوانین کی سمریاں آئی تھیں،ضمنی ایجنڈا کی اجازت ہوگئی تھی وہ پلس کیا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان آرمی ایکٹ ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اورپاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کے بل پیش کئے گئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بل پیش کئے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی پیش  کیاگیا۔بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

بلز کیلئے رولز معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔تحریک وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔

قومی اسمبلی  میں پاکستان آرمی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے منظوری کے لئے پیش کیا۔پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بل منظوری کے لئے پیش کیا۔

قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظورکرلیاگیا۔