شادی میں ڈانس کرتے دلہے پر چاقو سےکئی بار حملہ، ویڈیو ڈرون کیمرا سے ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی کی تقریب میں دلہے پر حملے کے بعد افراتفری مچ گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے امراوتی کے ایک شادی ہال میں دلہا دلہن قریبی رشتے داروں کے ہمراہ ڈانس اسٹیج پر موجود تھے، اسی دوران اسٹیج پر موجود دلہا نے کچھ لوگوں کو پیچھے جانے کیلئے دھکا دیا جس پر جتیندر بخشی نامی شخص نے طیش میں آکر دلہے پر چاقو سے کئی بار حملہ کیا اور پھر ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
A man was stabbed at his wedding reception in Amravati district of Maharashtra. The drone hired for the wedding shoot managed to chase for 2 kms the suspects fleeing from the spot after stabbing the groom.
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) November 12, 2025
Unreal scenes. pic.twitter.com/M4rOHykPza
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دلہا زخمی ہوگیا جس کی شناخت سجل رام سمدرا کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے دلہے کے والد پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب شادی کی ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈرون میں دلہے پر حملے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی۔
ویڈیو گرافر نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ڈرون کے ذریعے شادی ہال سے فرار ہوتے ملزمان کو بھی 2 کلومیٹر دور تک ریکارڈ کرلیا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے