صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے۔
27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے، ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں 8 مزید نئی ترامیم کو شامل کیا گیا۔
ترمیم کے حق میں 234ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے، ان میں جے یوآئی کی تین خواتین ارکان سمیت چار ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا ، اور شق وار منظوری کے دوران 59مرتبہ کھڑے ہو کر اپنے مخالفانہ عزم کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے گنتی کے عمل کے وقت ایوان سے واک آؤٹ کیا تاہم جے یو آئی کے ارکان نے ایوان میں موجود رہ کر ترمیم کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی کرائی گئی ثالثی ناکام ،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں پھر جھڑپیں