ہاکی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-8 سے ہرا دیا

Nov 13, 2025 | 16:36:PM
ہاکی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-8 سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔

ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلہدیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے سیریز کی پہلی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

پاک بنگلہ سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کی فاتح ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی ہے۔