امریکہ میں 230 سال بعد ایک پینی سکے بند

Nov 13, 2025 | 11:13:AM
امریکہ میں 230 سال بعد ایک پینی سکے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ نے 230 سال بعد ایک پینی کے سکے کی تیاری بند کر دی ، فلاڈیلفیا میں یو ایس منٹ نے آخری پینی تیار کی۔

امریکی خزانچی برینڈن بیچ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 56 ملین ڈالر کی بچت ہو گی، آخری پینی کے سکے نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پینی کی تیاری پر لاگت اب اس کی قیمت سے زیادہ ہو چکی تھی ،اربوں پینی اب بھی زیر گردش رہیں گی مگر نئی نہیں بنائی جائیں گی۔

واضح رہے صدر ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ تیاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث اب ایک پینی کے سکے نہیں بنائے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ایک پینی بنانے پر 3.7 سینٹ لاگت آئی، جو اس کی اصل قدر سے کئی گنا زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:بٹ کوائن فراڈ ’’ دولت کی دیوی‘‘ کو 11 سال قید