قومی اسکواڈ 14 نومبر کو میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگا

Nov 13, 2022 | 20:41:PM
 قومی اسکواڈ 14 نومبر کو میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسکواڈ 14 نومبر بروز پیر رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔ منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے ، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث روف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے اور اسسٹنٹ باولنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے تاہم باولنگ کوچ شان دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔